Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صبا قمر کو بغیر میک اپ کے سین کرنا مہنگا پڑگیا، شدید تنقید کی زد میں آگئیں

Share It:


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی جاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں لیکن حال ہیں میں انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر ان دنوں دو مقبول ڈراموں کیس نمبر 9 اور پامال میں نظر آرہی ہیں۔

پامال میں اُن کی عثمان مختار کے ساتھ کیمسٹری کو پسند کیا جا رہا ہے جبکہ کیس نمبر 9 میں ریپ سروائیور کا مضبوط کردار نبھانے پر انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

صبا قمر اپنی قدرتی خوبصورتی اور کم میک اپ کے استعمال کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں کیس نمبر 9 کی نئی قسط میں وہ بغیر میک اپ جلوہ گر ہوئیں اور انہوں نے انسٹا پوسٹ میں لکھا ’چلیں، اسکرین پر بغیر میک اپ آنے کو نارمل کریں‘۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین اس بیان سے متفق نظر نہیں آئے اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

صارفین نے لکھا کہ صبا قمر سمیت کئی فنکار مہنگے کاسمیٹک طریقۂ کار، فلرز اور انجیکشن کا استعمال کرتے ہیں، اسی لیے اُن کا ’نو میک اپ‘ دعویٰ درست نہیں۔

کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’سرجریز اور فلرز کے بعد بغیر میک اپ آنا تو آسان ہے ‘ جبکہ کچھ نے کہا کہ اداکارہ حقیقتاً میک اپ میں تھیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول