Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کیلیے دبئی پہنچ گئی

Share It:



پاکستان انڈر 19 ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں حصہ لینے  کے لیے دبئی پہنچ گئی۔ 12 سے 21 دسمبر تک شیڈول ون ڈے ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا اور یو اے ای کے ساتھ شامل ہے. پاکستان اپنا پہلا میچ افتتاحی روز ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔

 کراچی سے دبئی روانگی سے قبل ٹیم منیجر اور مینٹور کی ذمہ داری ادا کرنے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو مکمل اعتماد اور بھرپور سپورٹ فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ سات روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے سخت محنت کی۔ خامیوں کو دور کر کے صلاحیتوں کو سامنے لانے کی کوشش کی،ٹیم کے کھلاڑی بہترین نتائج دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایونٹ  سے قبل دبئی میں پریکٹس سیشن  سے فائدہ ہوگا،امید ہے کہ کھلاڑی جلد حالات سے ہم آہنگ ہو جائے گی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول