Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بلاول بھٹو زرداری کی آغا شہباز درانی کو پی ایس 9 کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

Share It:



کراچی:

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 9 شکارپور کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز درانی کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی پی پی امیدوار کی کامیابی دراصل گڑھی یاسین اور شکارپور کے عوام کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تیر کی فتح جمہوریت کی فتح ہے اور مرحوم آغا سراج درانی کے صاحبزادے کی کامیابی عوام کے پاکستان پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا واضح اظہار ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی آغا شہباز علی درانی کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر عوام کا اعتماد ہی ہماری اصل طاقت اور کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی عوامی خدمت پر رکھی گئی ہے اور آغا شہباز درانی کی کامیابی ان کے والد مرحوم آغا سراج درانی کی حلقے میں عوامی خدمات کا تسلسل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس شاندار کامیابی پر پارٹی قیادت اور کارکنان کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

سندھ کے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے بھی پی ایس 9 کے انتخابات میں آغا شہباز درانی کی کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی عوامی اعتماد کا واضح اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آغا شہباز درانی کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک مضبوط عوامی جماعت ہے اور عوام آج بھی اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ پی ایس 9 کے عوام نے مرحوم آغا سراج درانی کی عوامی خدمات کو ان کے بیٹے کو کامیاب کرا کے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے فیصلے کو ہی اصل انصاف سمجھتی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے امید ظاہر کی کہ آغا شہباز درانی ایک عظیم سیاسی خاندان کے فرد ہونے کے ناطے اپنے بزرگوں کے مشن کو بھرپور انداز میں آگے بڑھائیں گے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول