Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اقوام متحدہ کا غزہ میں قحط کے خاتمے کا اعلان، صورتحال بدستور نازک قرار

Share It:



اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کے خاتمے کا اعلان کر دیا ہے تاہم ساتھ ہی صورتحال کو بدستور نازک قرار دیتے ہوئے خبردار بھی کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز بتایا کہ غزہ میں اگست میں اعلان کیا گیا قحط اب انسانی امداد کی بہتر رسائی کے باعث ختم ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خوراک اور امدادی سامان کی فراہمی میں بہتری سے غذائی قلت کی صورتحال میں واضح کمی آئی ہے۔

تاہم اقوام متحدہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کی مجموعی صورتحال اب بھی انتہائی حساس اور غیر یقینی ہے۔ اقوام متحدہ کے مانیٹرنگ ادارے انٹیگریٹڈ فوڈ سکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن انیشی ایٹو  کے مطابق غزہ پٹی میں فوڈ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری ضرور آئی ہے لیکن خطرات بدستور موجود ہیں۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی 70 فیصد سے زائد آبادی عارضی پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہے جبکہ سردیوں کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب حالات کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں اور بھوک میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔

اقوام متحدہ کے مانیٹرنگ ادارے کے مطابق غزہ پٹی کو اب بھی ایمرجنسی کی درجہ بندی میں شامل رکھا گیا ہے، تاہم اپریل 2026 تک غزہ کے کسی بھی علاقے کو قحط کی درجہ بندی میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ ادارے نے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انسانی ضروریات پر فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول