Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

تائیوان ریلوے اسٹیشن پر حملے میں 3 ہلاکتیں اور 5 زخمی؛ ملزم کا عبرتناک انجام

Share It:


تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کی مرکزی سب وے ٹرین اسٹیشن پر مسلح شخص نے مسافروں پر حملہ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور نے سب وے اسٹیشن اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں اسموک بم پھینکے جس سے دھواں پھیل گیا اور افراتفری مچ گئی۔

مسافر دھوئیں کے باعث ادھر ادھر دوڑنے لگے جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ملزم نے چاقو سے مسافروں پر پہ در پہ وار کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ممکنہ طور پر اسموک بم کے ساتھ ساتھ پیٹرول بم کا بھی استعمال کیا جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

سفاکانہ کارروائی کے بعد حملہ آور نے پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگا دی اور تعاقب کے دوران ایک عمارت سے گر کر اپنی جان بھی گنوا بیٹھا۔

عینی شاہدین میں سے کچھ کا خیال ہے کہ حملہ آور عمارت سے گرا نہیں بلکہ اس نے جان بوجھ کر چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔

حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں وہ بہادر شہری بھی شامل ہے جس نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں اپنی جان قربان کردی۔

تائیوان کے وزیرِ اعظم چو جنگ-تائی نے بتایا کہ حملہ آور مجرمانہ ریکارڈ کا حامل تھا اور اس کے وارنٹِ گرفتاری بھی بھی جاری تھے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ حملے کے بعد ملزم کے گھر سے مزید شواہد برآمد کیے گئے ہیں۔ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے حملے میں اس کا کوئی ساتھی یا معاون بھی شریک تھا یا نہیں۔

تاحال حملے کے محرکات کے بارے میں بھی کچھ پتا نہیں چل سکا۔ تفتیشی اداروں کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

خیال رہے کہ تائیوان جیسے ملک میں اس قسم کے پر تشدد واقعات بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ واقعہ عوام اور حکام دونوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

دارالحکومت تائی پے کی میٹرو کو عام طور پر محفوظ اور پرسکون پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم سمجھا جاتا ہے لیکن اس واقعے نے سیکیورٹی معاملات پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ 

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول