Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بگ بیش لیگ کی تاریخ میں نئے ریکارڈز رقم ہوگئے

Share It:

[ad_1]

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور پرتھ اسکارچرز کے میچ کے دوران کئی نئے ریکارڈز رقم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹ سے مات دے کر کئی ریکارڈ بنا دیے۔

برسبین ہیٹ نے ٹاس جیت کر پرتھ اسکارچرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ان کا یہ فیصلہ غلط لگنے لگا اور شکست یقینی نظر آنے لگی۔

پرتھ اسکارچرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ فن ایلن نے 79 اور کُوپر کونولی نے 77رنز کی اننگز کھیلیں۔

جواب میں برسبین ہیٹ نے 258 رنز کا ہدف میچ کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بگ بیش لیگ کی تاریخ میں حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا ہدف ہے جبکہ مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی میں تیسرا بڑا ہدف ہے۔ 

جیک ولڈر متھ 110 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ میٹ رنشا نے 102رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک اننگز میں 2 سنچریاں بن گئیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے بگ بیش لیگ کی تاریخ کی سب سے بڑی 212 رنز کی شراکت بھی قائم کی۔

اس کے علاوہ ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بھی قائم ہوگیا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول