Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کمپٹیشن کمیشن نے زرعی ادویات کی مارکیٹ میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کردی

Share It:

[ad_1]


کراچی:

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے زرعی ادویات اور کیڑے مار اسپرے کی مارکیٹ سے متعلق جامع جائزہ رپورٹ جاری کردی جس میں اس شعبے میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان زرعی زہروں کے لیے مکمل طور پر درآمدات پر انحصار کررہا ہے، جبکہ مقامی سطح پر پیداوار نہ ہونے کے باعث سرمایہ کاری بھی متاثر ہورہی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ قوانین کے کمزور نفاذ اور پیچیدہ منظوری نظام نے زرعی ادویات کے شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

سی سی پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں جعلی اور ملاوٹ شدہ زرعی زہروں کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرچکا ہے جبکہ دو سالہ شیلف لائف کی شرط کے باعث بڑی مقدار میں زرعی ادویات غیر ضروری طور پر ضائع ہورہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی لیبارٹریوں میں صلاحیت کی کمی اور تربیت یافتہ عملے کا فقدان بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، جس کا فائدہ جعلساز اٹھا رہے ہیں۔ کمیشن نے نشاندہی کی کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی اور صوبائی اختیارات میں اوورلیپ کے باعث بھی مؤثر ریگولیٹری نظام متاثر ہوا ہے۔

کمپٹیشن کمیشن نے زرعی اسپرے کے قوانین بہتر بنانے، منظوری کے عمل کو آسان اور تیز کرنے، اور جعلی زرعی مصنوعات کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ میں مقامی پیداوار کو فروغ دینے اور ملکی آب و ہوا کے مطابق زرعی ادویات تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

مزید برآں، زرعی گریجویٹس کو لائسنس یافتہ ڈسٹری بیوٹر بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سی سی پی کے مطابق مؤثر نفاذ کے ذریعے زرعی مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور کسانوں کو بہتر تحفظ فراہم کرنا ممکن ہوگا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول