Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آپریشن میں خطرناک ڈاکوؤں سمیت 16 ڈاکو مارے گئے، پولیس حکام

Share It:


سندھ پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی،  آپریشن میں خطرناک ڈاکوؤں سمیت 16 ڈاکو مارے گئے ہیں۔

ایس ایس پی انور کھتران نے بتایا کہ  نو ڈاکوؤں کی تصدیق ہوچکی ہے،  سات ڈاکوؤں کی لاشیں تلاش کی جارہی ہیں، مجموعی طور پر اس آپریشن کے دوران 9 سے 16 ڈاکو ہلاک ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی انور کھتران نے کہا کہ ڈاکو ؤں کے لاشیں ابھی تک دریائی علاقوں میں ہیں، ہلاک ڈاکوؤں میں بکھرانی گینگ کا سرغنہ چھلو بکھرانی بھی شامل ہے جس کی ہیڈ منی 5ملین ہے۔

ہلاک ڈاکوؤں میں ازان آرزو ، ہزاروُسکھانی ، گمنی گوپانگ ، شاہ مراد شامل ہیں،  ہلاک ڈاکوؤں میں ظفر عرف ظفری جھبیل 25لاکھ انعام یافتہ، بہادر عمرانی 25لاکھ انعام یافتہ شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران 27 ڈاکو زخمی ہوئے،آپریشن میں جبری اور ہنی ٹریپ میں اغوا کئے گئے 9 مغوی بازیاب کرائے گئے۔فی کس یرغمال مغوی کے ایک کروڑ طلب کیے جارہے تھے، ڈرون سرویلنس کے زریعے مغویوں کو کچے کے جزیروں سے بازیاب کرایا، زخمی ڈاکوؤں کا علاج کرنے کے لئے اغوا کیے گئے ڈاکٹر ڈسپینسری طارق رشید اور شاہد علی کو بھی بازیاب کرایا گیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول