Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Another big honor for Pakistan’s Olympic champion Arshad Nadeem

Share It:

[ad_1]

پاکستان کے بہترین جیولین تھرو ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ورلڈ اسپورٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا جو 29 سے 30 دسمبر کو دبئی میں منعقد ہوگا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ ورلڈ اسپورٹس سمٹ ایک عالمی معیار کا کھیلوں کا اجلاس ہے جس میں دنیا بھر کے معروف کھلاڑی، کھیل کے عہدیدار اور اسٹیک ہولڈرز شرکت کرتے ہیں تاکہ کھیلوں میں شاندار کارکردگی کو سراہا جائے اور کھیلوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے۔

ارشد ندیم اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ایتھلیٹ ہوں گے۔ اجلاس میں شامل دیگر عالمی اسپورٹس شخصیات میں سابق UFC چیمپئن خبیب نورماگو میدوو، باکسنگ لیجنڈ مینی پیکیاؤ، ٹینس کے نامور کھلاڑی نوواک جوکووِچ، سرینا ولیمز، ثانیہ مرزا، NFL اسٹار ریجی بش اور فٹبال لیجنڈز رونالڈو اور پاؤلو مالدینی شامل ہیں۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغا جیت کر قومی تاریخ رقم کی، انہوں نے 92.97 میٹر کی لمبائی کے ساتھ اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی دیگر کامیابیوں میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور اور ایشین گیمز میں برونز میڈل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سال 2025 میں ارشد نے 35ویں نیشنل گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا جہاں ان کی بہترین تھرو 81.81 میٹر رہی۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول