Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے حیران کن تبدیلی کیساتھ اسکواڈ کا اعلان کردیا

Share It:


جنوبی افریقا نے ایڈن مارکرم کی قیادت میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم میں عالمی سطح کے تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

جیسے کوئنٹن ڈی کوک جو حال ہی میں بین الاقوامی ریٹائرمنٹ سے واپس آئے ہیں اور فاسٹ باولر انرچ نورتجے جو شدید انجری سے بحالی کے باعث ٹیم میں واپس لوٹے ہیں۔

جنوبی افریقا کے اعلان کردہ اسکواڈ کو ایک مضبوط ٹیم قرار دیا جا رہا ہے کیوں کی اس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور آل راﺅنڈرز کا ایک اچھا کمبینیشن موجود ہے.

جنوبی افریقا کی بیٹنگ لائن میں ایڈن مارکرم (کپتان)، ڈی کوک، ٹونی دے زورزی، ڈیوالڈ بریوس، ڈیوڈ ملر اور ڈونوون فرریرا مخالف باؤلرز کو باؤنڈری لائنز کی سیر کروانے والے ہیں۔

علا وہ ازیں مخالف کی ٹیم کی وکٹیں اُڑانے کے لیے کگیسو رباڈا، کوینا مافاکا، نگیڈی، کوربن بوش اور نورتجے جیسے خطرناک اسپیسر بھی موجود ہیں۔

اسی طرح مخالف بلے بازوں کو گگلی اور مختلف زاویوں سے اسپین ہوتی باؤلنگ سے چکمہ دینے والے کیشو مہاراج اور جارج لنڈے جیسے اسپینر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

خود ایڈن مارکرم اور فرریرا بھی کبھی کبھار اسپن باؤلنگ کرلیا کرتے ہیں۔

اس طرح سری لنکا کی پچز اور کنڈیشن میں فاسٹ باؤلنگ کا تیزرفتار حملہ اور اسپینر کا جادو سر جوڑ کر بولے گا۔

تاہم جنوبی افریقی ٹیم میں اس بار ایک بڑی حیران کن تبدیلی کی گئی ہے۔ ٹیم کے ساتھ مستقل طور جڑے کھلاڑی ٹرسٹین اسٹبز ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے گزشتہ برس ٹی20 ورلڈ کپ فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں اسے بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق یہ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، جس میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول