Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پانی کی عدم فراہمی سے کراچی کی صنعتوں کا پہیہ رُک گیا، وزیراعلیٰ کا نوٹس

Share It:


کراچی کے تین صنعتی علاقوں سائٹ، کورنگی اور فیڈرل بی ایریا میں پانی کی عدم فراہمی کیوجہ سے انڈسٹریز بند ہوگئیں جس پر چیمبر نے وزیراعلیٰ کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے صںعتی علاقوں میں گزشتہ 4روز سے پانی کی عدم فراہمی پر کراچی چیمبر آف کامرس کا وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ ہوا۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ریحان حنیف کے مطابق صنعتی زونز میں پانی کی ترسیل دوبارہ بحال کرنے کیلئے وزیر اعلی سندھ نےگرین سگنل دیدیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ سندھ نے منگل تک صنعتی زونز کو پانی کی فراہمی بحال کرنےکی یقین دہانی کرادی ہے۔ ریحان حنیف کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کی ناقص کارکردگی سے صنعتی پہیہ مکمل طور پر متاثر ہوگیا ہے جس سے صنعتی زونز میں صنعتی پیداوار کی سرگرمیاں رک گئی ہیں۔  

ریحان حنیف کا کہنا ہے کہ متاثرہ صنعتی زونز میں کل تک پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی تو وزیر اعلیٰ سندھ سے دوبارہ رابطہ کریں گے کیونکہ پانی کی ترسیل بند ہوجانے سے سینکڑوں فیکٹریوں میں کام بند ہوگیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول