Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جوا ایپ پروموشن کیس: عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانے کی استدعا منظور

Share It:



لاہور:

سیشن کورٹ لاہور نے جوا ایپ پروموشن کیس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانے کی استدعا منظور کرلی۔

سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عروب جتوئی اپنے وکیل عثمان اور آفتاب ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ  ملزمہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانا ہے، عدالت عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کرانے کی مہلت دے، عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرلی۔

ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ ایک دو ہفتوں میں نہیں آتی رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے ملزمہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کردی۔

جج منصور قریشی نے کہا کہ ملزمہ آئندہ اپنی حاضری یقینی بنائیں، عبوری ضمانت میں حاضری معافی اب نہیں ملے گی۔ 

ملزمہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول