Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی و تجارتی تعلقات کے نئے مرحلے کا آغاز

Share It:



ایس آئی ایف سی پاکستان کے اقتصادی اور صنعتی تعاون کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

پاکستان اور چین کی صنعت، زراعت اور معدنی شعبہ جات میں شراکت داری نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

حال ہی میں چینی قونصل جنرل سن یان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اہم دورہ کیا۔ صدر لاہور چیمبر، فہیم الرحمٰن سہگل نے چینی قونصل جنرل سن یان کے دورے کو خوش آئند قرار دیا۔

صدر لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ یہ دورہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ بی ٹو بی ملاقاتوں اور جوائنٹ وینچرز کے لیے اہم ہے۔ اس دورے کے دوران آئی ٹی، زراعت، معدنی وسائل اور صنعتی شعبہ جات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ لاہور چیمبر لینگویج بیریئر کو کم کرنے اور چینی زبان میں مہارت رکھنے والے پروفیشنلز کو تربیت دینے کے لیے کوشاں ہے، موثر مواصلات اور چینی زبان کی معلومات بڑھانے سے دوطرفہ سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع میں اضافہ ہوگا۔

ایس آئی ایف سی پاکستان کی اقتصادی شراکت داریوں کو مستحکم کرنے اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی میں بھر پور مدد فراہم کر رہی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول