Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ ایران سے جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر فیصلہ نہ کر سکے، امریکی اخبار

Share It:

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے پر فیصلہ نہ کر سکے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس سچویشن روم میں 2 گھنٹے تک اہم اجلاس جاری رہا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران معاہدے پر ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر ہوگیا اور اجلاس بے نتیجہ ختم کر دیا گیا ۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی سچویشن روم اجلاس ختم ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ صرف اسی معاہدے کو قبول کریں گے جو امریکی شرائط پر پورا اترے۔
حکام کے مطابق ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، امریکا کے مفاد اور ٹرمپ کی شرائط کے مطابق ہی ایران ڈیل ممکن ہے۔
اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کااعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ جو جہاز آبنائے ہرمز میں ہماری شاندار اور بے مثال ناکا بندی کی وجہ سے پھنس گئے تھے اب گھرواپسی کا عمل شروع کرسکتے ہیں، آبنائے ہرمز سے تمام آبی بارودی سرنگیں ختم کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول