Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

قطر مذاکرات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی میڈیا نے اہم دعویٰ کردیا

Share It:

قطر میں جاری امن مذاکرات کے حوالے سے ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مجموعی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ دوحہ میں ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات مجموعی طور پر اچھے رہے اور ان کے نتیجے میں وسیع تر مذاکراتی عمل میں پیشرفت دیکھنے میں آئی۔

ذرائع کے مطابق ایران مذاکراتی عمل کو احتیاط سے آگے بڑھا رہا ہے کیونکہ تہران اب بھی امریکا کو ایک غیر قابلِ اعتماد فریق سمجھتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام کسی بھی ممکنہ معاہدے کے حوالے سے انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور ہر معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مذاکرات ایسے وقت میں جاری ہیں جب خطے میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے جبکہ آبنائے ہرمز، جنگ بندی، اقتصادی پابندیوں اور جوہری پروگرام جیسے اہم معاملات زیر بحث ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق قطر میں ہونے والی بات چیت کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور ایک ممکنہ امن معاہدے کیلئے راہ ہموار کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول