اوباوڑو (ویب ڈیسک) اوباوڑو کے قریب مرید شاخ کے مقام پر گزشتہ روز تیز طوفانی بارش کے دوران درخت گرنے سے زخمی ہونے والا گاؤں بیلو میرانی کا رہائشی 22 سالہ نوجوان سکندر ولد شہزادو میرانی رحیم یار خان کے اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔
نوجوان حادثے کے بعد زیرِ علاج تھا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
مرحوم کراچی کی ایک نجی میڈیکل یونیورسٹی میں نرسنگ کا طالب علم تھا، جس کی وفات کے بعد گاؤں میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔



