Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خانواہن کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ، نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق

Share It:

نوشہرو فیروز (رپورٹر) خانواہن کے قریب گاؤں شاہنواز خشک میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو کے احکامات کے مطابق شادیوں میں فائرنگ پر پابندی کے باوجود فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

فائرنگ کے دوران گردن میں گولی لگنے سے مجاہد خشک شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

علاقہ مکینوں نے شادیوں کی تقریبات میں فائرنگ پر مکمل پابندی پر عملدرآمد کرانے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول