ٹنڈو محمد خان (امتیاز علی) ٹنڈو محمد خان کے مین بدین روڈ پر گاؤں پتر کے قریب مسافر کوسٹر اور کرین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے بعد کوسٹر الٹ گئی اور 4 بچوں، 6 خواتین اور 10 مردوں سمیت 20 مسافر زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں بچے زہرہ، عذرا، مریم اور انجلی، خواتین عامی، مسز شانو، مسز ہنی، یاسمین، شہناز اور مسز کینڈل شامل ہیں۔
زخمیوں میں نیک محمد خاصخیلی، ارشد پنہور، احسان بھرگری، سومجی کولہی، سلطان احمد، سیف اللہ شیروانی، رجب ملاح، علی رضا ملہ، عبدالقدیر جمالی اور محمد حسن شامل ہیں۔
زخمیوں کو ایمبولینس اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے ٹنڈو محمد خان کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے حیدرآباد کے اسپتال بھیج دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔



