Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جیکب آباد: مبینہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف ورثاء کا احتجاج

Share It:

جیکب آباد (حکام علی) جیکب آباد میں تھانہ میران پور کی حدود بیگاری پل کے قریب 31 جولائی کو مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے علی حیدر راحی بلیدی کے ورثاء نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ورثاء نے الزام لگایا کہ علی حیدر کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، جس پر فائٹر انچارج واحد چانڈیو سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جب کہ ایک اہلکار نصیر کلہوڑو کو گرفتار کر لیا گیا، باقی ملزمان فرار ہیں۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ انہیں مقدمہ سے دستبردار ہونے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی جیکب آباد سے مطالبہ کیا کہ باقی ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول