کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں چاپ تعزی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کارادر پہنچے گا۔
جلوس کا مرکزی روٹ نشتر پارک، ایم اے جناح روڈ، تبت چوک، پریڈی اسٹریٹ، صدر دواخانو، بولٹن مارکیٹ اور بمبئی بازار سے گزرے گا۔ جس کے بعد جلوس نواب محبت خان روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچے گا۔
جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جب کہ جلوس کے راستے کی اہم سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو جلوس کے دوران متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ناظم آباد، لیاقت آباد، حسن اسکوائر، شاہراہ فیصل، سینٹرل جیل اور گارڈن سے آنے والی ٹریفک کے لیے مختلف متبادل راستے بنائے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خاموش ماتمی جلوس کے دوران بند سڑکوں سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔



