جیکب آباد: (حاکم علی) تھانہ سول لائن کی حدود میں اے ڈی سی کالونی میں پولیس اہلکار اور پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی سول اسپتال پہنچ گئی۔
محبوب جھکھرانی کے بھائی اقرار جھکھرانی کے مطابق محبوب صبح دودھ پیتا تھا۔ دودھ والے نے بتایا کہ وہ آج نہیں اٹھا جس کے بعد اس کے والد اپنے کمرے میں گئے تو وہاں محبوب کی لاش پڑی ہوئی ملی۔
پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے جبکہ موت کی اصل وجہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔


