کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے فیلڈ مارشل سے متعلق اپنے گزشتہ روز کے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان کے معنی سے جو تاثر پیدا کیا گیا وہ ان کی منشاء کے مطابق نہیں تھا جس پر انہیں شدید افسوس ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ گزشتہ روز فیلڈ مارشل کے بارے میں ان کے الفاظ سے جو مطلب لیا گیا وہ ان کا ارادہ نہیں تھا اور وہ اس پر دل سے معذرت خواہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ادارے کے وقار کا بہت احترام کرتے ہیں اور ان کے الفاظ کی وجہ سے پیدا ہونے والی کسی غلط فہمی پر افسوس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیان کا مقصد ادارے کی توہین یا اس کے وقار کو داغدار کرنا نہیں تھا، وہ اپنے الفاظ سے پیدا ہونے والے کسی تاثر پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔



