شکارپور (نامہ نگار) جیکب آباد روڈ نیشنل ہائی وے پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
حادثے میں گل محمد لہر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ شبیر احمد زخمی ہوگیا۔ پولیس نے نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
حادثے کے بعد متوفی کے گھر میں کہرام مچ گیا جب کہ پولیس نے کار ڈرائیور احمد علی کو گرفتار کر لیا۔



