Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں نوجوان قتل، شہریوں کے تشدد سے ایک ملزم ہلاک

Share It:

کراچی (نامہ نگار) اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے پر عباس علی نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، واقعے کے بعد فرار ہونے والے ایک ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ بھی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہورہے تھے کہ موٹرسائیکل کی بریک لگ گئی اور آس پاس کے شہریوں نے انہیں پکڑ لیا، اس دوران ایک ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عبدالرحیم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے اپنی ساس اور ایک ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے بہنوئی عباس علی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول