معرکۂ حق یومِ آزادی؛ عزم، قربانی اور پاکستان کی سربلندی کا عہد

[ad_1]

آزادی کا جشن پر پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ عروج پر ہے، پاکستان کی ترقی و کامیابی پر نوجوانوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا۔

یومِ آزادی 14 اگست اور معرکۂ حق کے جشن کے موقع پر پاکستانی شہریوں نے پیغام دیا کہ ہم وہ چراغ ہیں جو اندھیروں میں روشنی لاتے ہیں، ہم وہ عزم ہیں جو طوفان میں بھی نہ ڈگمگائیں، یہ دھرتی ہماری پہچان ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ ہمارا عہد ہے کہ اپنی صلاحیت، علم اور جذبے سے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں گے۔ یہ پرچم ہمارا مان ہے، اس وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علم کو اپنی طاقت بنائیں گے، اپنے ہنر کو اپنی منزل تک پہنچنے کا راستہ بنائیں گے۔ ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ترقی، عزت اور کامیابی کی علامت بنائیں گے۔

شہری کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان نظریات کے نگہبان ہیں جن کے لیے لاکھوں جانیں نچھاور کی گئیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم اس جنگ کا حصہ ہیں جس معرکے میں حق کی جیت ہے۔ ہمیں اپنی تاریخ، اپنے شہداء اور اپنے قومی نظریے پر فخر ہے۔

شہری کا کہنا تھا کہ ہمارا عہد ہے اس سرزمین سے کہ اپنی قابلیتوں اور صلاحیتوں سے اسے دنیا میں منوائیں گے، اپنے روشن کل کے لیے علم و ہنر کو اپنی ڈھال بنائیں گے، ترقی اور خوشحالی کی دوڑ میں آگے بڑھتے جائیں گے۔ یہی ہے ہمارا فخر، یہی ہے معرکہ حق، پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد ،پاکستان زندہ باد!



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes