Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

چین میں جاری 12ویں عالمی گیمز میں 6 نئے عالمی ریکارڈز بن گئے

Share It:


چین کے شہر چینگ ڈومیں جاری 12ویں عالمی گیمز 2025ء میں 6 نئے عالمی ریکارڈز بن گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوکرائن کی صوفیہ ہیریچکو نے ویمن سرفیس 4سومیٹر میں 3 منٹ 11.88 سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، میزبان چین نے 4 بائی 50 ویمن سرفیس ریلے میں ایک منٹ 99.07سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

ہنگری کے سازابو گیورگئی مردوں کے بائی فینز 50 میٹر میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے، ان کا وقت 17.96 سیکنڈز رہا۔

جرمنی نے مینز سرفیس ریلے 4 بائی 50 میٹر میں 59.35 سیکنڈز کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، پولینڈ کے کروپی ڈیلوسکی نے40.45 سیکنڈز کے ساتھ مینز بائی فنز100 میٹر میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ہنگری کے کس نانڈو مینز سرفیس 4سو میٹر میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا، ان کا وقت 2 منٹ 52.68 سیکنڈز رہا۔

17 اگست تک جاری رہنے والے عالمی گیمز میں اٹلی مجموعی طور پر 50 میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے، ان میں 18 گولڈ، 20 سلور اور 12 برانز میڈلزشامل ہیں۔

میزبان چین اور جرمنی  مشترکہ طور پر 43 میڈلز جیت کر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئے تاہم  جرمنی نے 14 گولڈؑ، اتنے ہی سلور اور 15 برانز میڈلز اپنے نام کرلیے جبکہ چین نے 7 گولڈ، 9 سلور اور 27 برانز میڈلز جیتے ہیں۔ چوتھی پوزیشن پر موجود یوکرائن کے35 میڈلز میں 11 گولڈ، 9 سلور اور 15 برانز میڈلز شامل ہیں۔

عالمی گیمز میں 74 ممالک شریک ہیں جبکہ 633 میڈلز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ ہرچار سال کے بعد ہونے والے عالمی گیمز کی اختتامی  تقریب انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول