Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

Share It:


آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور کوچ باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے باب سمسن کے انتقال کی تصدیق کردی، باب سمپسن نے 1957 سے 1978 تک 62 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 4 ہزار 869 رنز بنائے جن میں 10 سنچریاں شامل ہیں۔

 وہ لیگ اسپن بولنگ بھی کرتے تھے اور 71 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں تاریخ کے عظیم سلپ فیلڈرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

سمپسن نے 1968 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی لیکن 1977 میں اس وقت دوبارہ کھیلنے کے لیے آئے جب کئی آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈ سیریز کرکٹ میں شامل ہو گئے تھے۔ وہ 41 برس کی عمر میں ٹیسٹ کپتان بنے اور ٹیم کی قیادت کی۔

بطور کوچ بھی باب سمپسن کا دور یادگار رہا۔ انہوں نے ایلن بارڈر کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم میں نظم و ضبط پیدا کیا، جس کے بعد ٹیم نے 1987 ورلڈ کپ جیتا اور ایشز کے ساتھ فرینک وورل ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ لیجنڈری اسپنر شین وارن نے انہیں اپنا بہترین کوچ قرار دیا تھا۔

انہوں نے آسٹریلیا کے علاوہ لنکاشائر، نیدرلینڈز اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ بھی کوچ اور کنسلٹنٹ کے طور پر کام کیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول