Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران کا آئی اے ای اے سے بات چیت جاری رکھنے کا اعلان

Share It:


ایران نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے جوہری ادارے (آئی اے ای اے) کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا اور ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں فریقین کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہو۔

یہ بات ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

جون میں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد سے آئی اے ای اے کے معائنہ کار ان مقامات تک رسائی حاصل نہیں کرسکے تھے، حالانکہ آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ معائنہ ان کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان بقائی نے کہا کہ ’’ہمارے آئی اے ای اے کے ساتھ گزشتہ ہفتے مذاکرات ہوئے تھے۔ یہ مذاکرات جاری رہیں گے اور غالباً آنے والے دنوں میں ایران اور ادارے کے درمیان ایک اور دور ہوگا۔‘‘

تہران نے آئی اے ای اے پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے 31 مئی کی رپورٹ کے ذریعے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی راہ ہموار کی۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر 35 رکنی بورڈ آف گورنرز نے ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔

ایران طویل عرصے سے مغربی شبہات کو رد کرتا رہا ہے کہ وہ خفیہ طور پر جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کےلیے دستخط کنندگان پر لازم عدم پھیلاؤ معاہدے (NPT) کا پابند ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ’’ہمارے تعلقات کی نوعیت ان واقعات کے بعد تبدیل ضرور ہوئی ہے، ہم اس سے انکار نہیں کرتے۔ تاہم ہمارے تعلقات بدستور براہِ راست ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایران نے پارلیمان سے منظور شدہ ایک قانون نافذ کیا تھا جس کے تحت آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون معطل کردیا گیا۔ اس قانون کے مطابق مستقبل میں ایران کی جوہری تنصیبات کا کوئی بھی معائنہ صرف اس وقت ممکن ہوگا جب تہران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل اس کی منظوری دے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول