Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مسلح افواج کے سربراہان کا راشد منہاس شہید کو خراج تحسین

Share It:

[ad_1]

مسلح افواج نے راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کو 54 ویں برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج پاکستان کے ہمراہ نشانِ حیدر کے حامل پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی 54 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مسلح افواج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 اگست 1971 کو پائلٹ آفیسر راشد منہاس نے وطنِ عزیز کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور جرات و ایثار کی لازوال مثال قائم کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ راشد منہاس کی بے مثال قربانی، وفاداری اور حب الوطنی آج بھی مسلح افواج اور پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، اُن کا تاریخی کارنامہ ہتھیار ڈالنے کے بجائے قربانی دے کر جام شہادت کو نوش کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ رشد منہاس کا تاریخی کارنمہ آزادی کی قیمت اور وطن کے دفاع کے لیے درکار عزم و استقلال کی یاد دہانی کراتا ہےم پاکستان کی مسلح افواج نے راشد منہاس شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ انہی اعلیٰ اقدار کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں جن کے لیے راشد منہاس نے اپنی جان نچھاور کی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ شہید کا نام ہمیشہ قومی تاریخ میں وفاداری، بہادری اور فخر کی علامت کے طور پر زندہ رہے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول