Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یہودی آبادکاری کا اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہوگی؛ برطانیہ

Share It:

[ad_1]

برطانوی وزیر خارجہ نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس منصوبے کا اعلان اسرائیلی وزیر خزانہ نے چند روز قبل کیا تھا جس کی آج اسرائیلی وزارت دفاع کے منصوبہ بندی کمیشن نے منظوری دیدی۔

اس منصوبے پر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ مستقبل کے فلسطینی ریاست کو تقسیم کرنے کی کوشش ہوگی۔

انھوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری منصوبے کی منظوری کو فوری طور پر واپس لے تاکہ خطے میں قیام امن کی کوششوں کو مزید نقصان نہ پہنچے۔

اسرائیل کا ای ون منصوبہ کیا ہے؟

یہ منصوبہ مغربی کنارے (West Bank) کو مشرقی القدس سے علیحدہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر دے گا۔

اسرائیل کے اس اقدام کی عالمی سطح پر پہلے ہی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا چکی ہے جب چھ روز قبل وزیر خزانہ نے اس منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کو اقوام متحدہ سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں بین الاقوامی قانون کے منافی قرار دیتی ہیں۔

مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر اسرائیل کا قبضہ 1967ء کی جنگ کے بعد سے متنازع چلا آرہا ہے۔

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول