Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حرا مانی کا بارش میں ساڑھی شوٹ، مداحوں کی تنقید اور دلچسپ ردِعمل

Share It:


اپنی بولڈ تصاویر اور متنازع بیانات سے مشہور اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

اس بار حرا مانی نے بارش کے موسم کا لطف اٹھاتے ہوئے نیلے رنگ کی بولڈ سلک ساڑھی میں فوٹو شوٹ کروایا اور اپنی تصویروں کو رومانوی جملے کے ساتھ شیئر کیا۔

انھوں نے لکھا کہ موسم بتا رہا ہے شرارت کس کی ہے – بوندیں بتا رہی ہیں حرارت کس کی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب حرامانی نے اپنی ایسی تصاویر شیئر کی ہوں جس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس بار ملک میں بارشوں اور سیلاب سے سیکڑوں افراد کے جاں بحق ہوگئے۔ اس پر حرامانی کی ان تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی۔

صارفین نے کہا کہ یہ وقت بولڈ فوٹو شوٹ کا نہیں۔ ملک سوگ میں ہے۔ سیلاب اور مشکلات کے دن ہیں۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ  آپ ایک اسٹار ہیں، براہِ کرم ایسی پوسٹوں سے گریز کریں، یہ آپ کی شہرت کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے یاد دلایا کہ حرا نے ماضی میں کہا تھا وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گی جسے بچے دیکھ کر شرمندگی محسوس کریں۔

کچھ لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ عائزہ خان اور ماہرہ خان جیسی سادگی اپنائیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول