Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، 574 ڈرون اور 40 میزائل داغے گئے

Share It:


کیف: یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے یوکرین پر 574 ڈرون اور 40 میزائل داغے جو حالیہ ہفتوں کے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک ہیں۔ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جمعرات کی رات بھر روس کی جانب سے 614 ڈرون اور میزائل فائر کیے گئے جن میں سے 577 کو یوکرینی فضائیہ نے مار گرایا۔ یہ جولائی کے بعد سب سے بڑا فضائی حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے سفارتی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ 

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ روسی صدر پیوٹن سے کسی غیر جانبدار یورپی ملک، جیسے سوئٹزرلینڈ یا آسٹریا میں ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں الاسکا میں پیوٹن سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے وائٹ ہاؤس میں بات چیت کی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے مذاکرات پیوٹن اور زیلنسکی کے درمیان براہِ راست ہوں، اگر ضرورت ہوئی تو وہ خود بھی شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ روس نے 2022 میں یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا اور اس وقت یوکرین کے تقریباً پانچویں حصے پر قابض ہے، جس میں ڈونباس ریجن اور کریمیا شامل ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول