Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

بالی ووڈ نے ایک اور پاکستانی گانا کاپی کرلیا

Share It:


ہمیشہ کی طرح کانٹینٹ کی کمی ہونے کے باعث بالی ووڈ نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی گانا چرا لیا۔

بھارتی فلموں میں آئے دن پاکستانی گانے کاپی ہونے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور یوں لگتا ہے کہ پاکستانی گانوں کو چرا کر ان کے بول میں معمولی تبدیلی کر کے انہیں اپنی فلموں میں شامل کرنا کانٹینٹ کی کمی ہونے کی وجہ سے بالی ووڈ کی مجبوری بنتا جارہا ہے۔ 

سجاد علی، نصرت فتح علی خان، حدیقہ کیانی اور دیگر مشہور گلوکاروں کے متعدد گانے اور دھن بالی ووڈ اب تک چرا کر ان سے کروڑوں روپے کما چکا ہے۔ 

اب حال ہی میں ریلیز ہونے والی جھانوی کپور اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم پرم سندری میں بھی پاکستانی گانا بغیر اجازت شامل کرلیا گیا ہے۔ فلم پرَم سندری کا گانا Danger پاکستانی ڈرامہ سیریل ’منت مراد‘ کے مشہور ٹائٹل ٹریک ’لال سوٹ‘ سے بےحد مماثلت رکھتا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر سدھارتھ اور جھانوی کی فلم کے اس گانے پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔ پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ پہلے تو بھارت پاکستان کے مشہور گانے چرا کر پیش کرتا تھا اب ہمارے ’او ایس ٹی‘ بھی چرانا شروع کردیے ہیں۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ ’انہوں نے لال سوٹ کو لال ساڑھی بنا کر پیش کردیا جبکہ پورا ہی گانا کاپی ہے‘۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول