Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرے؛ ٹرمپ نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

Share It:


امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ پر بات کی اور غزہ کی صورت حال پر بھی سوالات کا جواب دیا۔
 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاک بھارت جنگ کا ایک بار پھر تذکرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ میں 7 طیارے گرے تھے اور جوہری جنگ بھی شروع ہوسکتی تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس موقع پر میں نے مداخلت کی اور تجارت کے بدلے مدد پاک بھارت جنگ رکوائی۔ میں نے صاف کہا اگر تم لوگ لڑتے رہو گے تو میں تجارت نہیں کروں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فخریہ انداز میں کہا کہ میں دنیا بھر میں نے 7 جنگیں رکوائیں جس میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے۔

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری میں 5 صحافیوں کے جاں بحق ہونے پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں البتہ اب غزہ میں جنگ بند ہونی چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں اس پر خوش نہیں ہوں، یہ منظر دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتا۔ امن کی طرف جانا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکی پرچم نذر آتش کیا جا رہا ہے اور اسے آزادیٔ اظہار کہا جا رہا ہے۔ یہ اب بند ہونا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں آپریشن کے دوران ہر میزائل نشانے پر لگا، ہم نے ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول