Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا اجلاس، شکایتی پورٹل کی منظوری دے دی گئی

Share It:


پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے پہلے بورڈ اجلاس میں  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے تعاون سے شکایتی پورٹل کی منظوری دے دی گئی۔

وزیرِمملکت برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب کی زیر صدارت پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا پہلا بورڈ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب خصوصی مدعو کے طور پر اجلاس میں شریک ہوئے۔

اسٹیٹ بینک گورنر، ایف بی آر، ایس ای سی پی، وزارتِ قانون و آئی ٹی کے سیکریٹریز بھی شریک ہوئے، وزیر خزانہ نے کہا کہ پی وی اے آر اے کا قیام معیشت میں انقلابی سنگِ میل ہے۔

اجلاس میں اتھارٹی کو عالمی AML/CFT معیار سے ہم آہنگ کرنے پر غور کیا گیا، آزاد ڈائریکٹرز کی سفارشات بورڈ میں پیش کی گئی اور  فریم ورک پر مشاورت کی گئی۔

لائسنسنگ فریم ورک کا مسودہ اراکین کے ساتھ شیئر کیا گیا جسے جلد حتمی شکل دی جائے گی، اجلاس میں ریگولیٹری ڈرافٹنگ، ٹیکسیشن پالیسی اور عالمی روابط کیلئے خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئیں۔

پہلے چھ ماہ میں پی وی اے آر اے کے اجلاس میں دو ماہ بعد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے تعاون سے شکایتی پورٹل کی منظوری دی گئی، اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے 2018 کے سرکلر نمبر 03 کے خاتمے پر بھی غور کیا گیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ پی وی اے آر اے مالی سالمیت کے ساتھ جدت و سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول