Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یہود دشمنی پر سیاسی کھیل؟ میکرون نے نیتن یاہو کو خط میں کھری کھری سنا دیں

Share It:


فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے فرانس میں بڑھتی یہود دشمنی پر تنقید کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

میکرون نے نیتن یاہو کو ایک خط لکھا جو کئی اخبارات میں شائع ہوا۔ خط میں انہوں نے کہا کہ ’’ہم یہود دشمنی کے خلاف اپنی پوری قوت سے لڑ رہے ہیں، اس حوالے سے فرانس پر بے عملی کا الزام ناقابلِ قبول ہے اور یہ پوری قوم کی توہین ہے۔‘‘

میکرون نے واضح کیا کہ یہود دشمنی کے خلاف جنگ کو کبھی بھی سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی یہ معاملہ اسرائیل اور فرانس کے تعلقات میں کسی اختلاف کا باعث بنے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول