Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں، کامیابیاں سمیٹنے کی کوشش کریں گے، حسن نواز

Share It:


قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج نوجوان بلے باز حسن نواز کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں، ملک کے لیے کامیابیاں سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز اور ایشیاکپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں یو اے ای میں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔

اس دوران انٹرا اسکواڈ میچز بھی ہو رہے ہیں۔ دوسرے میچ کے بعد حسن نواز نے ساتھی کرکٹر ابرار احمد کو انٹرویو دیا جس کی ویڈیو پی سی بی نے جاری کی۔

حسن نواز نے کہا کہ پریکٹس میچ میں ٹیم نے منصوبہ بندی کے تحت کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکمت عملی یہ تھی کہ اسپنرز کی خلاف احتیاط سے کھیلیں اور فاسٹ بولرز پر اٹیک کیا جائے، ہم اس میں کامیاب ہوئے اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں، سب کی کوشش ہے کہ کارکردگی میں تسلسل سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ میں بھی برقرار رہے۔ ہم ملک کے لیے کامیابیاں سمیٹنے کی کوشش کریں گے۔

ابرار احمد نے حسن نواز کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو آپ سے بڑی توقعات ہیں، امید ہے کہ ایشیا کپ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا کر پاکستان کو کامیابی دلائیں گے۔

حسن نواز نے کہا کہ میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، ٹیم ورک ہی وہ اصل طاقت ہے جس کی بدولت حریف کو کم اسکور پر روکا جا سکے گا۔

حسن نواز نے انجری کے بعد واپس آنے والے تجربہ کار بلے باز فخر زمان کی کارکردگی کو بھی سراہا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول