Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی نیچرل میڈیسن کلینک

Share It:



اسلام آباد:

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام کے لیے قرشی فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ہو گئے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں وائس چانسلر کے دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور قرشی فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے معاہمت نامے پردستخط کیے۔

ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کے سرسبز و شاداب علاقے چک شہزاد میں واقع وفاقی اردو یونیورسٹی میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام سے طلبہ و اساتذہ کے علاوہ عام شہریوں کو بھی بالکل مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کلینک نہ صرف قدرتی ادویات کی اہمیت کو اجاگر کرے گا بلکہ بہترین صحت کی سہولیات تک رسائی بھی ممکن بنائے گا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے قرشی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک سنگ میل قرار دیا اور یونیورسٹی کے اساتذہ نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے اکیڈمک اور سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے وژن کو سراہا ہے۔

تقریب میں اسلام آباد کیمپس کی انچارج ڈاکٹر صبا بشیر، صدر شعبہ ماس کمیونیکیشن ڈاکٹر فیصل جاوید اور دیگر شعبوں کے صدور شریک ہوئے۔

قبل ازیں اردو یونیورسٹی کراچی میں بھی قرشی فاؤنڈیشن کے تحت کلینک قائم کیا جا چکا ہے اوراس وقت فعال ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول