Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آپریشن سندور میں شکست کےبعد نئے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری، مودی نئی کمانڈو بٹالینز بنانےمیں مصروف

Share It:


جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکارایک بار پھر خطے میں کشیدگی بڑھانے کے لیے نئی جارحانہ عسکری حکمت عملی اپنانے جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا ادارے "دی پرنٹ” کے مطابق بھارتی فوج نے رواں ماہ کے دوران پانچ نئی "BHAIRAV COMMANDO” بٹالینز کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو پاکستان اور چین کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کے لیے اہم سرحدی مقامات پر تعینات کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق یہ قدم بھارت کو پاکستان اور چین کی جانب سے درپیش دو محاذوں کے چیلنج کے تناظر میں اُٹھایا گیا ہے۔

تین کمانڈو یونٹس کو شمالی سرحدوں پر پاکستان اور چین کے ساتھ، ایک کو شمال مشرقی محاذ پر اور ایک کو مغربی سرحد پر تعینات کیا جائے گا۔ ان کمانڈوز کو کراس بارڈر انٹرڈکشن، سراغ رسانی، اور دشمن کی پوزیشنز تباہ کرنے جیسے جارحانہ اہداف سونپے گئے ہیں۔

دی پرنٹ کے مطابق یہ فیصلہ "آپریشن سندور” کے دوران چین کی پاکستان کو براہِ راست مدد فراہم کرنے کے بعد کیا گیا۔

چین نے "آپریشن سندور” میں بھارتی فوجی نقل و حرکت اور ہتھیاروں کی تعیناتی پر ریئل ٹائم انٹیلیجنس دی تھی۔بھارت کی فالس فلیگ آپریشنز سے بھری تاریخ میں نئی یونٹس اسی پالیسی کو آگے بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔

مودی کے یہ جارحانہ اقدامات اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور پاکستان دشمنی قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔بھارت کا نام نہاد BHAIRAV COMMANDO بٹالینز قائم کرنا دفاع نہیں، ایل او سی پر عدم استحکام پھیلانے کی کوشش ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول