Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ کی فلم کے سیٹ پر ہنگامہ آرائی

Share It:


ممبئی: بالی ووڈ فلم پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔

ویڈیو میں تین افراد کو فلم کے عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد جھگڑے میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جس شخص پر تشدد کیا گیا، وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ جھگڑے کے دوران کچھ افراد بیچ بچاؤ کرتے بھی نظر آئے لیکن ماحول مزید کشیدہ ہو گیا اور شوٹنگ کو روکنا پڑ گیا۔

ایک اور ویڈیو میں اداکارہ سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ کے درمیان کار کے اندر تلخ کلامی ہوتی دیکھی گئی جو غالباً فلم کا ایک سین تھا۔

یاد رہے کہ اس فلم کے ہدایتکار مدثر عزیز ہیں جو اس سے قبل مشہور فلم ہیپی بھاگ جائے گی اور کھیل کھیل میں جیسی فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض نبھا چکے ہیں تاہم اس حالیہ واقعے پر ان کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول