Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سینئر اداکار ندیم بیگ نے پاکستان کے سنیما کے زوال کی وجہ بتا دی

Share It:


پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار ندیم بیگ نے فلموں، ڈراموں اور سنیما کے زوال کی وجہ بتا دی۔ 

ایک حالیہ گفتگو میں ندیم بیگ نے کہا کہ ہماری فلمیں ڈراموں کی طرح محسوس ہوتی ہیں اور ان کے مطابق اس کی وجہ یہ کہ تمام لیجنڈری فلم میکرز وفات پاچکے ہیں۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ اب جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ ٹیلی ویژن سے آتے ہیں۔ کم از کم وہ فلمیں بنا رہے ہیں لیکن آپ سب جانتے ہیں کہ ہماری انڈسٹری کو کیا ہو گیا ہے۔ سینما گھر بند ہو گئے، اسٹوڈیو بند ہو گئے، فلمی ماحول ختم ہو گیا۔

ندیم بیگ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سہولیات، وسائل اور کام کے مواقع کی کمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب بھی شکر گزار ہونا چاہئے کہ لوگ اپنی صلاحیت کے مطابق جو کچھ کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔

سنیما انڈسٹری کے زوال پر اظہار خیال کرتے ہوئے ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ زوال کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم تقسیم سے گزرے اور مشرقی پاکستان میں ایک بڑی مارکیٹ کھو بیٹھے، اس کے بعد اسٹوڈیوز ختم ہونے لگے، اس کے علاوہ پاکستان میں فلم اکیڈمیز نہیں ہیں اور ٹکٹ کی قیمتیں بھی بہت مہنگی ہو گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اصل ناظرین نچلے متوسط ​​طبقے کے لوگ تھے، جو اب مہنگائی کی وجہ سے سینما گھروں کا رُخ نہیں کر سکتے، ہمیں صرف اس ہی طبقے کیلئے سنیما کے صحیح طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول