Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

باغی 4: ٹائیگر شروف اور سنجے دت آمنے سامنے، ایڈوانس بکنگ کل سے شروع

Share It:


بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے دیوانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ خون، بدلہ اور دھماکے دار ایکشن سے بھری 2025 کی سب سے بڑی ایکشن فلم ’باغی 4‘ کی ایڈوانس بکنگ کل سے شروع ہورہی ہے۔

فلم باغی کی تین سلسلے کامیابی سے ہم کنار ہوئے اور اب باغی 4 دنیا بھر میں دھماکا کرنے 5 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی خاص بات سنجے دت کی کھڑی توڑ انٹری ہے۔

اس بار کہانی اور بھی زیادہ سنسنی خیز اور خطرناک فائٹنگ سینز کے ساتھ پردہ اسکرینوں پر دہشت زدہ کردے گی۔

فلم میں ٹائیگر شروف ایک بار پھر رونی کے روپ میں اسکرین پر ایکشن کا طوفان لانے کو تیار ہیں۔ 

فلم کی کہانی رونی کی مایوسی، درد اور ذہنی کشمکش کے گرد گھومتی ہے، جہاں حقیقت اور وہم کے بیچ کی لکیر دھندلا جاتی ہے۔

فلم میں رونی کا مقابلہ کریں گے سدا بہار اداکار سنجے دت، جو اس بار ولن کے کردار میں خطرناک اور پاورفل نظر آ رہے ہیں۔

مداح پہلے ہی ان کے انداز کو کئی سالوں بعد کا سب سے شاندار ولن کہہ رہے ہیں۔ فلم کے پوسٹر میں سنجے اور ٹائیگر کے خون میں لت پت آمنے سامنے کھڑے ہیں۔

باغی 4 میں نیا رنگ بھرنے آ رہی ہیں حسینہ عالم حرناز سندھو، جو اپنی پہلی ہندی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ سونم باجوا نے اپنے گلیمر سے فلم کو چار چاند للگائے ہیں۔

ان سب سے بڑھ کر بات یہ ہے کہ فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے پہلی بار اپنے بینر کے تحت ایک A ریٹڈ فلم پیش کی ہے۔

فیملی انٹرٹینمنٹ کے بجائے اب وہ ایک تاریک اور خونریز کہانی کو اسکرین پر لا رہے ہیں جو اس فرنچائز کے لیے ایک نیا موڑ ہے۔

فلم کی ہدایتکاری اے ہرشاکر رہے ہیں، جو اپنی پہلی ہندی فلم کے ساتھ ہی بڑا جادو دکھانے والے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول