Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جونیئر ورلڈ کپ کیلئے بھی ہاکی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا عندیہ

Share It:



لاہور:

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے ایشیا کپ کے بعد جونیئر ورلڈکپ کےلیےبھارت نہ جانےکا عندیہ دے دیا۔

لاہورمیں میڈیا سےبات چیت میں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے ایشیا کپ میں ٹیم کونہیں بھیجا۔ دسمبر میں بھارت میں ہی جونیئر ورلڈکپ ہورہاہے،اس میں بھی پاکستانی ٹیم کی شرکت مشکل ہے۔

ایشیا کپ میں عدم شرکت سے ورلڈکپ کوالیفائرکا موقع کھونے کے سوال پر طارق بگٹی کا موقف تھا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کوتمام حالات کا علم ہےکہ پاکستان ٹیم کس وجہ سے ایشیا کپ کھیلنے نہیں گئی۔ اس لیے امید ہے کہ ایف آئی ایچ ہمیں ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے کوئی اور موقع دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرو لیگ کے لیے موقع ملنا پاکستان ہاکی کے لیے اچھا شگون ہے۔ ہمیں اپنی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے غیرملکی گول کیپنگ کی ضرورت ہوگی، گول کیپنگ کےشعبے کو مضبوط بنانا بہت اہم ہے۔ اس کے بغیر گزارہ نہیں ہوگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی گول کیپنگ کوچ رکھنا چاہتے ہیں اس معاملے پر بھی حکومت کا تعاون درکار ہے۔ غیرملکی کوچ بہت زیادہ معاوضہ مانگتےہیں،ہمارےپاس اتنے وسائل نہیں کہ فیڈریشن اپنے طورپر ان کو تنخواہ دےسکے۔ جب حکومت غیر ملکی کوچز کے لیے حامی بھرے گی تو پھر کسی سے بات کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرولیگ کے لیے فنڈز دینے کے لیے وزیر اعظم ،آئی پی سی اور پی ایس بی کے شکر گزار ہیں۔ہمارا موقف ہے کہ پرو ہاکی لیگ کے فنڈز پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس ہی رہیں اور وہ ہی تمام اخراجات کرے تاکہ اس معاملےمیں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول