Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

یو این اجلاس میں شرکت پر قدغن، امریکا کا فلسطینی وفد کو ویزا دینے سے انکار

Share It:


امریکا نے فلسطینی وفد کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیے ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یو این کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس آج نیویارک میں شروع ہورہا ہے، جس میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے سے متعلق اہم پیش رفت کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

اجلاس کے دوران اعلیٰ سطح کے مباحثے 23 سے 27 ستمبر تک جاری رہیں گے، جب کہ جنرل اسمبلی 29 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی صدر اور ان کے پورے وفد کو ویزا دینے سے انکار کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ صرف کسی رہنما ہی نہیں بلکہ پورے وفد کو امریکا آمد سے روک دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ 1988 میں بھی امریکا نے اس وقت کے پی ایل او چیئرمین یاسر عرفات کو نیویارک آنے سے منع کردیا تھا، مگر موجودہ صورتِ حال فلسطینی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر پوری نمائندگی کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔

مزید یہ کہ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی میں دو ریاستی حل کے موضوع پر ایک خصوصی کانفرنس منعقد ہونی ہے، جس کی قیادت سعودی عرب اور فرانس کریں گے۔ اس اجلاس میں فلسطینی صدر کی شرکت متوقع تھی، جب کہ برطانیہ، فرانس، کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے امکانات بھی زیرِ غور ہیں۔

یورپی پارلیمنٹ کے رکن ڈنمارک کے پرک لاسن نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس جنیوا میں منعقد کیا جائے تاکہ فلسطینیوں کے حق کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ صدر ٹرمپ کو ایک واضح پیغام دیا جاسکے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول