Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

صدر زرداری حکومتی دعوت پر چین کے 10 روزہ دورے پر  کل روانہ ہوں گے

Share It:



اسلام آباد:

صدر آصف زرداری چینی حکومت کی دعوت پر 12 تا 21 ستمبر (10 روزہ) دورے پر کل روانہ ہوں گے۔

اپنے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری  چین کے شہروں چنگدو، شنگھائی اور سنکیانگ کے خودمختار علاقہ کا دورہ کریں گے۔اس دوران صدر مملکت صوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں   پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

آصف زرداری خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مستقبل کے روابط کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال بھی کریں گے۔ اہم دورے کے دوران  دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور پر بھی رائے کا تبادلہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے  روابط کی روایت کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی  ’’ہر موسم کے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری‘‘ کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس موقع پر باہمی مفادات کے بنیادی امور پر حمایت کی تجدید، اقتصادی و تجارتی تعاون بشمول سی پیک کو فروغ دینے اور علاقائی امن، ترقی و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول