Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ستمبر 1965 کی جنگ کے چودہویں روز محاذ سے ملنے والی بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے سنسنی خیز انکشافات

Share It:


ستمبر 1965 کی جنگ کے چودہویں روز (14 ستمبر) بھارتی محاذ سے ایسے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے جو بھارتی فوج کی اندرونی صورتحال کو بے نقاب کرتے ہیں۔

بھارتی میجر جنرل کی ڈائری سے ملنے والے انکشافات کے مطابق بھارتی افواج کو اقتدار کی جنگ میں محض مہرے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ نئی دہلی کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی فوج کی ناقص کارکردگی نے حکومت کو شدید بحران سے دوچار کیا۔

لاہور کے محاذ پر پاک فوج نے مقبول پور میں دشمن کا حملہ پسپا کرتے ہوئے 150 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا جبکہ اس سے دگنے زخمی فوجی چھوڑ کر دشمن پسپا ہو گیا۔ گدرو کے محاذ پر بھی پاکستانی فوج نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی پوسٹ پر قبضہ کیا اور ایک افسر سمیت 35 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا۔

14 ستمبر کو بھارتی فضائیہ کو مزید 11 جنگی طیاروں کا نقصان اٹھانا پڑا، یوں تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد 80 تک جا پہنچی۔ اسی روز 5 بھارتی ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے۔ تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے دلیر پائلٹس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن پر برتری ثابت کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول