Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے معاونت کی فراہمی

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان میں آنے والے تباہ کُن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی کی جارہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان کی پہلی کھیپ سے لدے ہوئے سی سیونٹین اور سی ون تھرٹی جہازوں کی آمد اور سامان کی ترسیل کے موقع پر امریکی مشن پاکستان کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں ہونے والے جانی نقصان، گھروں اور معاشی ذرائع کی تباہی پر امریکہ انتہائی غمزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی درخواست پر امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی فوج نے بیرونی معاونت کی منظوری دی، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری قومی امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لئے ہنگامی ضروریات کی اشیاء اور سامان فراہم کیا گیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول