Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دباؤ اور شورشرابے کو نظرانداز کریں، وسیم اکرم کا کھلاڑیوں کو مشورہ

Share It:


سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے پاک بھارت میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میچ میں دباؤ اور شور شرابے کو نظرانداز کرتے ہوئے کھیل کا لطف اٹھائیں۔

دونوں ممالک کے درمیان چار ماہ قبل ہونے والی فوجی کشیدگی کے بعد یہ پہلا باہمی ٹاکرا ہے اور بھارت نے بائیکاٹ کے مطالبے رد کرتے ہوئے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ یہ صرف ایک کھیل ہے، ایک ٹیم جیتے گی اور دوسری ہارے گی، دونوں کو دباؤ کو انجوائے کرتے ہوئے ڈسپلن کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو حالیہ سہ فریقی ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اعتماد حاصل ہے اور ٹیم کو صرف بھارت کو ہرانے کے بجائے ٹورنامنٹ جیتنے کا ہدف رکھنا چاہیے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول