Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں کون، کب، کس کے مدمقابل آئے گا؟

Share It:


ایشیا کپ 2025 کا آخری گروپ میچ آج بھارت اور عمان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کی چاروں ٹیمیں گزشتہ روز ہی فائنل ہوگئی تھیں، آج کے میچ کے نتیجے سے ان پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

 سپر فور مرحلے میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

سپر فور مرحلے کا پہلا میچ 20 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 21 ستمبر کو ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔

23 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ 24 اور 25 ستمبر کو بنگلہ دیش ٹیم بالترتیب بھارت اور پاکستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔

سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سپر فور مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔

https://x.com/ESPNcricinfo/status/1968913970732888095





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول