Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’فخر آؤٹ نہیں تھا‘ شعیب اختر کی تھرڈ امپائر کے متنازع فیصلے پر تنقید

Share It:



کراچی:

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور میچ میں تھرڈ امپائر کی جانب سے فخر زمان کو آؤٹ دینے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ 

شعیب اختر نے ٹی وی شو میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ „فخر آؤٹ نہیں تھا۔ ڈاؤٹ کا فائدہ اُسے ملنا چاہیے تھا۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ یہاں مجھے زاویہ (اینگل) نظر نہیں آ رہا، کیوں نہیں نظر آرہا؟ 26 کیمروں کے باوجود اینگل نہیں ملا۔ اُس نے دو اینگل دیکھے اور فیصلہ کر دیا، جس میں ایک میں سامنے سے لگ رہا تھا۔ شاید میچ بن جاتا اگر فخر کھیلتا رہتا۔“ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ تھرڈ امپائروں کا معیار مجھے پسند نہیں آیا، کیونکہ ایسی صورتحال میں واضح ہونا چاہیے کہ گیند نے زمین کو چھوا یا نہیں، ری پلے سے فیصلہ متضاد محسوس ہوا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی فخر زمان کے آؤٹ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول